کوکا ۔کولا پاکستانی مارکیٹ میں 1953 میں داخل ہوئی اور کراچی میں پہلا پلانٹ قائم کیا۔ کئی سال تک باٹلنگ آپرینشز آزاد فرنچائز کے ذریعے کئے گئے ۔ پھر ، تمام باٹلنگ پلانٹس کے حصول اور اعلی ترین معیار کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف کوکا۔کولا کی جانب سے آپریٹ کرنے کیلئے 1996 میں کوکا ۔ کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) قائم ہوئی۔ اس کا حصول 2006میں مکمل ہوا اور یوں سی سی بی پی ایل وہ واحد تنظیم بن گئی جس کے پاس پاکستان میں کوکا ۔کولا کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے مکمل حقوق حاصل ہوگئے ۔ 

سی سی بی پی ایل پاکستان میں کوکا ۔کولا برانڈز کا معیار برقرار رکھنے ، دستیابی یقینی بنانے اور سیلز مارکیٹ بڑھانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سال 2013 میں یہ ملک بھر میں 6باٹلنگ پلانٹس اور 13ویئر ہاﺅسز آپریٹ کررہی تھی اور اہم اکاﺅنٹس ، ریٹیلرزاور ڈسٹری بیوٹرز کے توسیعی نیٹ ورک کے ذریعے 18 کروڑ سے زائد عوام کو خدمات پیش کررہے ہیں۔ فی الوقت اس کے پاس تقریبا 50فیصد شیئرز کے ہمراہ سی سی بی پی ایل کے منیجمنٹ کے حقوق کے ساتھ دنیا کے صف اول کے چھ باٹلروں میں سے ایک کوکا۔کولا آئی سیک (سی سی آئی ) ہے ۔ سی سی آئی آذربائیجان، عراق، اردن، قازقستان، کرغیزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی اور ترکمانستان سمیت 10ممالک میں موجود ہے۔ 
سی سی بی پی ایل بنانے، پیکیج ، فروخت ا ور تیار برانڈڈ مشروبات تقسیم کرتی ہے ۔ باٹلنگ کمپنی کے طور پر سی سی بی پی ایل مقامی نیٹ ورکس بڑھانے کی ذمہ دار ہے تاکہ تیار مصنوعات کی بہترین معیار کے ساتھ صارفین تک رسائی ہو۔ اس میں صارف کی ترقی ، مارکیٹ سرمایہ کاری، آرڈر کا جمع ، ڈلیوری اور آخر میں کیش جمع کرنا شامل ہے۔ 
ہمارے باٹلر کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ مہربانی یہاں وزٹ کریں۔ http://www.ccbpl.com.pk/