فہد قادر

ڈائریکٹر ، پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز

پاکستان ، افغانستان

 

فہد قادر فی الوقت لاہور میں قائم ہیڈ آفس میں ریجن پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز فار پاکستان اور افغانستان ریجن کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ وہ کمپنی کے ساتھ گزشتہ 6سال سے وابستہ ہیں اور حکومت ، میڈیا ، سماجی گروپوں(این جی اوز) اور دیگر کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی مصروفیات کے سلسلوں کی قیادت کرتے ہیں۔ وہ کمپنی کے سی ایس آر پروگرام کی کارپوریٹ اور برانڈ پی آر حکمت عملی پر کام کرتے ہیں ۔

 

کوکا ۔ کولا میں شمولیت سے قبل فہد ممتاز تعلیمی ادارے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ (LUMS)میں بطور سینئر مارکیٹنگ آفس کے طور پر کام کررہے تھے اور بنیادی طور پر وسطیٰ و جنوبی ایشیائی ممالک کی یونیورسٹیوں میں مارکیٹنگ کی دیکھ بھال کررہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے دن میڈیا گروپ میں بھی کام کیا جس میں وہ گروپ کی کمیونکیشن اور نئی مصنوعات کیلئے حکمت عملی تیار کرنے پر مامور تھے ۔