مہتار کینٹ دا کوکا ۔ کولا کمپنی کے چیئرمین بورڈ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی پوزیشن پر اپریل 2009سے کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پریذیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے جبکہ اس سے بھی قبل وہ پریذیڈنٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر تھے۔ 
مسٹر کیینٹ نے 1978 میں دا کوکا ۔ کولا کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور اپنے پورے کیرئیر میں وہ مارکیٹنگ اور آپریشنز کے بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ 1985میں وہ کوکا ۔کولا ترکی و وسطیٰ ایشیا ءکے جنرل منیجر بن گئے ۔ 1989کے آغاز میں انہوں نے کمپنی کی ایسٹ سینٹرل یورپ ڈویژن میں بطور پریذیڈنٹ اور23ممالک کی ذمہ داری کے ساتھ کوکا ۔کولا انٹرنیشنل میں بطور سینئر وائس پریذیڈنٹ خدمات سرانجام دیں ۔ 
1995 میں مسٹر کینٹ کو کوکا ۔کولا اماتیل یورپ کا منیجنگ ڈائریکٹر نامزد کیا گیا جس میں 12ممالک کے باٹلنگ آپریشنز شامل تھے ۔ 1999 میں وہ ایفس بیوریج گروپ کے پریذیڈنٹ اور سی ای او منتخب ہوگئے ۔ یہ کوکا ۔کولا کے ساتھ مشروبات کی وسیع رینج کی حامل کمپنی ہے جس نے جنوب مشرقی یورپ ، ترکی و وسطیٰ ایشیاءبھر میں آپریشنز سرانجام دیئے ۔ 
مسٹر کینٹ کی 2005میں دا کوکا۔کولا کمپنی میں بطور پریذیڈنٹ واپسی ہوئی اور کمپنی کے شمالی ایشیاء، یوریشیااور مشرق وسطیٰ گروپ کے وہ چیف آپریٹنگ آفیسر بن گئے ۔ یہ تنظیم ایک وسیع اور متنوع خطے میں خدمات پیش کرتی ہے جس میں چین، جاپان اور روس شامل ہیں۔ بعد ازاں ایک سال سے بھی کم وقت میں وہ کوکا ۔کولا انٹرنیشنل کے پریذیڈنٹ بن گئے اور شمالی امریکہ سے باہر کمپنی کے آپریشن کی رہنمائی کرنے لگے۔ 
مسٹر کینٹ نے برطانیہ میں یونیورسٹی آف ہل (University of Hull)سے معاشیات میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی اور سٹی یونیورسٹی لندن کے کاس بزنس اسکول (Cass Business School )سے ایڈمنسٹریٹوسائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری حاسل کی ۔ 
عالمی کاروباری برادری میں متحرک مسٹرکینٹ ورلڈ اکنامک فورم کے انٹرنیشنل بزنس کونسل کے چیئرمین ہیں ۔ وہ بائی پارٹیسن پالیسی سینٹر ز کے شریک چیئر اور کونسل برائے صحت و جدت (Council on Health and Innovation) کے سی ای او ، فارن پالیسی تنظیم کے فیلو، بزنس راﺅنڈ ٹیبل کے رکن ، کنزیومرگڈز فورم کے سابق شریک چیئر ، امریکہ چین بزنس کونسل کے سابق چیئرمین اور امریکی آسیان بزنس کونسل کے چیئرمین ہیں۔ وہ آسیان کے ممتاز افراد کے گروپ (Eminent Persons Group for ASEAN) کے رکن ہیں جن کو امریکی صدر باراک اوباما اور سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے تعینات کیا۔ وہ ملٹی نیشنل امریکی کمپنی تھری ایم ، اسپیشل اولمپکس انٹرنیشنل ، رونالڈ مک ڈونلڈ ہاﺅس چیریٹیز، کیٹالسٹ اور ایموری یونیورسٹی کے بورڈز میں بھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔