دا کوکا۔کولا کمپنی پاکستانی مارکیٹ میں 1953میں داخل ہوئی اور اس کے بعد تیزی سے توسیع کرتے ہوئے پاکستان میں صف اول کی مشروب ساز کمپنی بن گئی۔ اس کے آپریشنز باٹلر، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرزکے علاوہ 10چھوٹی انڈسٹریز میں معاونت کرتے ہیں۔ 
کوکا ۔کولا پاکستان کے برانڈز میں کوکا۔کولا، ڈائٹ کوک، اسپرائٹ، فانٹا ، کنلے اور منیٹ میڈ شامل ہیں۔ 
ہمارا کاروباری ماڈل دا کوکا۔کولا سسٹم (The Coca-Cola System)ہے جو ہمارے مشروبات کی پروڈکشن ، مارکیٹنگ، سیلز اور تقسیم پر مشتمل ہے۔ 
پاکستان میں کوکا ۔کولا کا نظام کار ان پر مشتمل ہے 
(دا کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن، پاکستان اور افغانستان ریجن (ٹی سی سی ای سی
کوکا ۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) 1996 میں دا کوکا ۔کولا کمپنی کی جانب سے قائم کی گئی ۔ فی الوقت اس کے پاس تقریبا 50فیصد شیئرز کے ہمراہ سی سی بی پی ایل کے منیجمنٹ کے حقوق کے ساتھ دنیا کے صف اول کے چھ باٹلروں میں سے ایک کوکا۔کولا آئی سیک (سی سی آئی ) ہے ۔ سی سی آئی آذربائیجان، عراق، اردن، قازقستان، کرغیزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی اور ترکمانستان سمیت 10ممالک میں موجود ہے۔
ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز اور صارفین کا وسیع نیٹ ورک
 
ٹی سی سی ای سی مشروبات کی بنیاد، سیرپ، محلولوں کی تیاری اور سی سی بی پی ایل کو فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ یہ برانڈز کی مالک بھی ہے اور بھرپور طور پر صارفین کیلئے برانڈ مارکیٹنگ کے اقدامات میں حصہ لیتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ایک جامع پبلک افیئرزاور کمیونکیشنز کی بھی ذمہ دار ہے۔
سی سی بی پی ایل بنانے، پیکیج ، فروخت ا ور تیار برانڈڈ مشروبات تقسیم کرتی ہے ۔ باٹلنگ کمپنی کے طور پر سی سی بی پی ایل مقامی نیٹ ورکس بڑھانے کی ذمہ دار ہے تاکہ تیار مصنوعات کی بہترین معیار کے ساتھ صارفین تک رسائی ہو۔ اس میں صارف کی ترقی ، مارکیٹ سرمایہ کاری، آرڈر کا جمع ، ڈلیوری اور آخر میں کیش جمع کرنا شامل ہے۔
ہم بطور کوکا ۔ کولا صحت مند مستقبل میں لوگوں اور دنیا کیلئے سرمایہ کاری کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی فراہمی پر مستحکم یقین رکھتے ہیں ۔ ہم وہ کمپنی ہے جو مثبت فرق پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔