صارفین دنیا بھر میںتازگی فراہم کرنے والی اعلیٰ معیار کی منصوعات میںکوکا ۔ کولا کمپنی پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ہمارے ہر عمل سے معیار بذات خود واضح ہوتا ہے اور اس میںوہ سب شامل ہے جو ہم کرتے ہیں ۔ کوکا ۔ کولا کے نظام میں ہر شخص اس مشن پر سنجیدگی سے کارفرما رہتا ہے اور انتھک محنت سے یقینی بناتا ہے کہ ہمارا نظام معیاری مصنوعات اور خدمات کے وعدے کو قائم رکھے۔ 
ہمارے لئے پیمائش سے زیادہ معیار اہم ہے اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ کیا چکھتے ہیں اور کیا دیکھتے ہیں۔ اپنے مشربات کی تیاری اور اسکی پیکیجنگ میں استعمال ہونے والے میٹیریل سمیت ہر مرحلے میں معیار ایک کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔ ہم کوشش ہے کہ ہر جگہ بہترین استعمال کی حامل اعلیٰ مصنوعات پیش کریںجس پر ہر کوئی اعتماد کر سکے ۔ اس سلسلے میں ہم اپنے اندرونی معیارات کا مسلسل جائزہ لینے اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ 
ہم اپنی کامیابی میں معیار کو بنیاد بنانے پر یقین رکھتے ہیں ۔ یہ ہمارے لئے اہم ہے کہ ہم اپنے معیار پر کئے گئے وعدے پر پورا اتریں اور اپنے گاہکوں و روز مرہ صارفین کے اطمینان کو یقینی بنائیں۔