رضوان اللہ خان

جنرل منیجر

پاکستان ،افغانستان ریجن

 

رضوان اللہ خان فی الوقت دو کوکا ۔ کولا ایکسپورٹ کارپوریشن برائے پاکستان اور افغانستان کے جنرل مینجر ہیں ۔ اس عہدے پر وہ ستمبر 2005سے فائز ہیں ۔ انہوں نے 1996میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور اپنے کیریئر کی ابتدا میں انہوں نے آپریشنز، مارکیٹنگ، کسٹمر سروسز اور پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشن سمیت شعبوں کی ایک بڑی تعداد میں کاروباری خدمات سرانجام دیں۔

گزشتہ سالوں میں مسٹر رضوان اللہ خان نے رہنمائی کرتے ہوئے کوکا ۔ کولا پاکستان کو ملک میں صف اول کی سماجی طور پر ذمہ دار تنظیم کے طور پر ڈھال دیا جس کے لئے مقامی کمیونٹیز ، این جی اوز اور سرکاری اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داریاں قائم کی گئیں۔ ان کی قیادت میں کمپنی نے تعلیم، ماحول کے تحفظ ، پانی کا انتظام و اہتمام ، روزگار کی فراہمی ، خواتین کی بااختیاری اور نوجوانوں کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کامیابی کے ساتھ کام کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی اداروں کی تنظیم "امریکن بزنس فورم "کی تشکیل میں رضوان اللہ خان کا ایک مرکزی اور متحرک کردار تھا جبکہ فی الوقت بھی وہ اسکے صدر ہیں۔

انہوں نے امریکہ کے ہیرام کالج ، اوہیو سے مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں اور لاہور میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں۔

 
ہماری ٹیم سے ملو
فہد قادر
کلیم فضل
قاسم محمود
رضا احمد
فیصل ہاشمی
علی اکبر
عتیق خواجہ
حسن شمیم