ہم عالمی کاروبار کے حامل ہیں اور مقامی سطح پر ،ہر اس کمیونٹی میں جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں، آپریٹ کرتے ہیں ۔ ہم کوکا ۔ کولا کے مستحکم نظام( جس میںہماری کمپنی اور دنیا بھر میں ہمارے 250سے زائد باٹلنگ پارٹنرزشامل ہیں) کے باعث مقامی توجہ کے ساتھ عالمی رسائی پیدا
کرنے کے قابل ہیں
کوکا ۔کولا کا نظام کار قانونی یا انتظامی پہلو سے ایک واحد ادارہ نہیں اور کمپنی اپنے تمام باٹلنگ پارٹنرز کی مالک نہیں یا انہیں کنٹرول نہیں کرتی ۔ 
بہت سے لوگ ہماری کمپنی کو محض 'کوکا ۔ کولا'کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن ہمارا سسٹم مختلف مقامی چینلز کے ذریعے آپریٹ ہوتا ہے۔ ہماری کمپنی مرتکز ، بنیادی مشروبات اور سیرپس تیار کرکے باٹلنگ آپریشنز کو فروخت کرتی ہے جو انکے برانڈز کو اپنی ملکیت ظاہر کرتے ہیں اور صارفین کیلئے برانڈ مارکیٹنگ اقدامات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ہمارے باٹلنگ پارٹنرز برانڈڈ مشروبات تیاری کے بعد منڈی میں مقامی شراکت داروں اور اپنے گاہکوں میں تقسیم کرتے ہیں جو پھر صارفین کو بیچتے ہیں۔ 
تمام باٹلنگ پارٹنرز انتہائی مل جل کر گروسری اسٹورز، ریسٹورنس، خوانچہ فروش، باسہولت اسٹورز، مووی تھیٹرز اوردیگر تفریحی مقامات سمیت اپنے گاہکوں کے ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ ہماری کمپنی سے شراکت داری کے نتیجے میں مقامی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔ صارفین پھر ہماری مصنوعات 1.9 ارب یومیہ کی شرح سے صارفین کو فروخت کرتے ہیں۔
اس منفرد پارٹنر شپ کے بارے میں مزید جانئے۔
تمام باٹلنگ پارٹنرکی شراکت داری کے نتیجے میں دکانداروں سے مقامی حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرانے کے لےئے گروسری اسٹورز، ریسٹورنس، خوانچہ فروش، باسہولت اسٹورز، مووی تھیٹرز اوردیگر تفریحی مقامات سمیت اپنے گاہکوں کے ساتھ انتہائی مل جل کر کام کرتے ہیںاور دکاندار پھر ہماری مصنوعات 1.9 ارب یومیہ کی شرح سے صارفین کو فروخت کرتے ہیں۔
اس منفرد پارٹنر شپ کے بارے میں مزید جانئے۔  
جنوری 2006میں ہماری کمپنی کے باٹلنگ آپریشنز کو ایک ساتھ ملادیا گیا تاکہ باٹلنگ انوسٹمنٹ آپریٹنگ گروپ قائم ہو۔ کوکا ۔کولا کے نظام کار میں یونٹ کیس والیوم کے اعتبار سے یہ اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا باٹلنگ پارٹنر ہے 
کوکا ۔ کولا کے نظام کار کے مطابق کارکردگی
اپریل 2007میں دا کوکا ۔ کولا کمپنی کے ایسو سی ایٹس اور دیگر سب سے بڑے باٹلنگ پارٹنرز پہلی بار ملے تاکہ کوکا ۔ کولا سسٹم کی جانب سے متعین شدہ کارکردگی کے اشاریوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ کوکا۔ کولا کے نظام کار میں قانونی و انتظامی پیچیدگی کے باعث فیزیبلٹی کا تعین کرنے کیلئے ہمارے باٹلنگ پارٹنرز کے نمائندوں کی جانب سے کمپنی ایسو سی ایٹس کے ورکنگ گروپس قائم ہوئے تاکہ پہلے سے جمع کئے گئے ماحولیاتی ڈیٹا کے علاوہ معاشی و سماجی ڈیٹا جمع کرکے منظم کیا جائے۔ ہمارے بہت سے باٹلنگ پارٹنرز خود ہی کاروباری ذمہ داری کی رپورٹس تیار کرتے ہیں جن کو پائیدار رپورٹس سیکشن میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ 
باٹلنگ انوسٹمنٹ گروپ
دا کوکا ۔ کولا کمپنی کی جانب سے باٹلنگ انوسٹمنٹ گروپ ایک حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں کوکا ۔ کولا باٹلنگ آپریشنز میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ یہ بحران سے دوچار مارکیٹوں میں ترقی کیلئے قیادت فراہم کرتا ہے، شراکت داروں کے سرمائے کو تیز حرکت دیتا ہے اور اکثر ملکیت یا انتظامی ڈھانچہ میں تبدیلی کرتا ہے۔ اس گروپ کی توجہ طویل المدت پائیدار ترقی پر مرکوز ہے اور اگر پائیدار ترقی ہمیشہ کیلئے دا کوکا ۔ کولا کمپنی کی ملکیت میں آنے والی ہو تو وہ اسے ہمیشہ سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کرتا ہے۔ یہ گروپ پُرعزم ہے کہ ہر مارکیٹ میں کامیاب رہے اور دیگر باٹلرز کے ساتھ شراکت داری کا ماڈل بننے کی کوشش کرے۔ یہ گروپ فی الوقت 19 ممالک میں موجود ہے اور اس نظام میں کمپنی کے باٹلرز اور فرنچائز میں صحت مند توازن قائم رکھنے کیلئے کام کرے۔ 
باٹلنگ انوسٹمنٹ گروپ کا نقشہ 
کوکا ۔ کولا ریفریشمنٹس (سی سی آر)
سی سی آر کیا ہے ؟ دا کوکا۔کولا کمپنی اور سب سے بڑے باٹلر ، کوکا ۔ کولا انٹرپرائزز، نے سال 2010 اور 2011 میں اقدام اٹھاتے ہوئے ہماری شراکت داری میں تزویراتی پیش رفت کی۔
سی سی آر کیا ہے ؟ دا کوکا۔کولا کمپنی اور سب سے بڑے باٹلر ، کوکا ۔ کولا انٹرپرائزز، نے سال 2010 اور 2011 میں تزویراتی شراکت داری میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اقدامات کئے ۔ دا کوکا ۔ کولا کمپنی نے سی سی ای کا شمالی امریکہ کا پورا کاروبار حاصل کرلیا اور اس میں سیلز و آپریشنل عناصر کے از سر نو نام تبدیل کرتے ہوئے اسے کوکا ۔ کولا ریفریشمنٹس (سی سی آر) کا نام دیا گیا۔ اضافی طور پر دا کوکا ۔کولا کمپنی نے اپنے امریکہ اور کینیڈا میں اپنے وسیع اور کثیر کاروبارکو سی سی آر میں منتقل کردیا ۔ یہ دنیا کے عظیم ترین برانڈ کی تاریخ میں ایک دلچسپ پیش رفت ہے۔ 
ہماری مینو فیکچرنگ کے عمل اور بنیادی طور پر اسکے ماحولیاتی اثرات کو سمجھیں۔ 
کوکا ۔ کولا باٹلنگ کی تاریخ کے بارے میں جانئے ۔