کراچی، 19 فروری، 2015۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں کوکا۔کولا ایکویٹک سینٹر (The Coca-Cola Aquatic Centre )تعمیر کیا جائے گا جو بین الاقوامی سوئمنگ فیڈریشن (FINA) کی ہدایت اور پیمائش کے مطابق 25 میٹر لمبائی کا حامل ہوگا۔ یہ سہولت ان ڈور ہوگی جو سارا سال دستیاب رہے گی جبکہ یہاں پیراکی کے قومی و بین الاقوامی مقابلے بھی کرائے جاسکیں گے۔ فی الوقت پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں بین الاقوامی سوئمنگ فیڈریشن کی پیمائش کے مطابق 25 میٹر طویل سوئمنگ پول موجود نہیں۔

 

اس ایکویٹک سینٹر کے اضافے سے لمز پیراکی، واٹر پولو اور پانی سے متعلق دیگر گیمز کے لئے ٹیموں کی تیاری کے قابل ہوجائے گا جس کے نتیجے میں یہ ٹیمیں یونیورسٹی کی سطح پر بین الاقوامی پیراکی کے مقابلوں میں شرکت کریں گی بلکہ لمز خود بھی اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کرسکے گا۔

 

اس ضمن میں کوکا۔کولا کی معاونت سے ایکویٹک سینٹر کے لئے چیک ادائیگی کی تقریب جمعرات (19 فروری، 2015) کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں لمز کے وائس چانسلر سہیل نقوی نے کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان اللہ خان اور انکے ہمراہ کوکا ۔ کولا کے وفد کا خیرمقدم کیا جہاں رضوان اللہ خان نے لمز کے وائس چانسلر کو 2.2 کروڑ روپے کا چیک عطیہ کیا۔

 

اس موقع پر رضوان اللہ خان نے کہا کہ ایک صحت مند طرز زندگی کا فروغ بشمول ہمارے صارفین کی زندگیوں میں توازن کی ترغیب ہمارے عالمی کاروبار کا ایک بنیادی اصول ہے۔ کوکا۔کولا ایکویٹک سینٹر ایک صحت مند متحرک زندگی کا عملی اظہار ہے جو لمز کے طالب علموں کو پیراکی کی جدید سہولیات فراہم کرے گا۔

 

لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی نے معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوکا۔کولا ایکویٹک سینٹر لمز کے طالب علموں، فیکلٹی اور اسٹاف کی دیرینہ خواہش پوری کرتا ہے کہ یہاں کیمپس میں سوئمنگ پول ہو۔ ہم اس دریا دلی پر کوکا۔کولا کی انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں جو لمز کی صحت مند کمیونٹی کی ترقی میں بھرپور تعاون کرتی ہے۔

 

کوکا۔کولا نے اس سے قبل لمز کی مختلف طریقوں سے معاونت کی جس میں غریب طلباءکی مالی امداد کی غرض سے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے لئے انڈومنٹ فنڈ، لمز رویوزنگ ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر (LUMS Rausing Executive Development Centre)کے ساتھ شراکت داری سے کوک لرننگ سینٹر کا قیام ہے جو قیادت اور ایگزیکٹوز کی کاروباری ذہانت کی تعمیر کے لئے مختص ہے۔ اس کے علاوہ کوکا۔کولا ایمپاور لیکچر (The Coca-Cola Empower Lecture Series)کی سیریز ایک اور اقدام ہے جو لمز میں منعقد ہوئی جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

 

کوکا۔کولا کمپنی کا تعارف

 

کوکا کولا کمپنی (این وائی ایس ای: کے او) دنیا کی سب سے بڑی مشروب ساز کمپنی ہے جو 500 سے زائد مشروبات اور اسٹل برانڈز کے ساتھ صارفین کو تازگی فراہم کرتی ہے۔ دنیا میں قائدانہ کردار کے حامل کوکا۔کولا کے انتہائی مسلمہ اور بہت اہم برانڈز ہیں، ہماری کمپنی کے پورٹ فولیو میں 20 ارب ڈالرز کی خصوصیت کے حامل برانڈز ہیں جن میں ڈائٹ کوک، فانٹا، اسپرائٹ، کوکا-کولا زیرو، وٹامن واٹر، پوریڈ، منٹ میڈ، سمپلی، جارجیا ، ڈاسانی، فوزے ٹی اور ڈیل ویلے شامل ہیں۔ ہم عالمی سطح پر تازگی فراہم کرنے والے مشروبات میں نمبر ایک ہیں جن میں ریڈی ٹو ڈرنک کافی، جوسز اور جوس کے مشروبات ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی مشروبات کی تقسیم کے نظام کے ساتھ 200 سے زائد ممالک میں صارفین 1.9 ارب یومیہ شرح سے ہمارے مشروبات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مستقل عزم کے ساتھ علاقوں کی کسی حد تک مناسب تعمیر کے علاوہ ہماری کمپنی کی توجہ ان اقدامات پر مرکوز ہے جن میں ماحولیاتی آلودگی کم، ایک متحرک و صحت مند طرز زندگی میں معاونت ، ہمارے شراکت داروں کیلئے کام کے ایک محفوظ ماحول کی تخلیق اور جہاں سے ہم آپریٹ کرتے ہیں وہاں کے رہائشیوں کی معاشی ترقی میں بہتری لانا شامل ہے۔ اپنے باٹلنگ پارٹنرز کے ساتھ ہم دنیا کے صف اول کے 10 آجران میں شمار ہوتے ہیں جن کے 7 لاکھ سے شراکت دار شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے مندرجہ ذیل لنک میں کوکا۔کولا جرنی پر چلے جائیں۔

www.coca-colacompany.com