فائیو بائی ٹوئنٹی کوکاکولاکمپنی کے عالمی سطح پر اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم دوہزار بیس تک کمپنی کی ویلیو چین میں کاروبار کرنے والی پچاس لاکھ خواتین کوبااختیار بنائیں گے۔سن دوہزار تیرہ میں کوکاکولا پاکستان کو بھی فائیو بائی ٹوئنٹی پروگرام میں شامل ملکوں کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین ،ہماری ویلیو چین
 کے ہر پوائنٹ پر ہیں
دنیا بھر میں خواتین پہلے ہی ہمارے کاروباری نظام کا ستون بن چکی ہیں۔ہم اس بنیاد پر ایک نئی عمارت کھڑی کر رہے ہیں جس کیلئے ہم ایسے پروگرام چلا رہے ہیں جن سے کوکا کولا کی ساری ویلیو چین کے اندر کاروباری خواتین کی مدد ہوتی ہے۔۔۔اس کاروبار میں فروٹ فارمرز (کسانوں) سے لے کر دستکاریو ں تک سب شامل ہیں۔کوکاکولا ویلیو چین دیکھئے۔
اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا کیا مطلب ہے-
فائیو بائی ٹوئنٹی کے ذریعے ہم خواتین کیلئے مارکیٹ میں کامیابی کی راہ میں موجودعام رکاوٹوں کو دورکرتے ہیں۔اس اقدام کے ذریعے خواتین کو کاروباری مہارت کے تربیتی کورس کرائے جاتے ہیں، مالی خدمات فراہم کی جاتی ہیں اور متعلقہ لوگوں اور رہنمائی کرنے والوں سے ان کا رابطہ قائم کیا جاتا ہے۔۔۔اور اس کے ساتھ انہیں وہ اعتماد بھی ملتا ہے جو ایک کامیاب کاروبار تشکیل دینے سے پیدا ہوتا ہے۔
کوکاکولا پاکستان کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والی خواتین کی تعداد کو کمپنی کے دوہزار بیس تک پانچ ملین خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کا حصہ قرار دیا جائے گا۔