پہلی کوکا۔کولا ایمپاور لیکچر سیریز سال 2017 کے دوران حال ہی میں لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں منعقد ہوئی۔ کوکا۔کولا ایمپاور لیکچر سیریز یو ایم ٹی کے کیریئر پاکستان ٹاک ورلڈ پروگرام اور آفس آف کیریئر سروسز کے ساتھ ایک مشترکہ کاوش ہے۔ اس لیکچر میں موثر رابطے کی مہارتوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ 

اس لیکچر کے دوران دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے پاکستان و افغانستان ریجن کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز کے ڈائریکٹر فہد قادر مرکز نگاہ تھے۔ فہد قادر نے کامرس اور اکاؤنٹنگ کے طالب علموں کے ساتھ ایک بھرپور اور معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا۔ 

اس سیشن میں طالب علموں کو کارپوریٹ سیکٹر کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں اور کاروباری دنیا میں آگے بڑھنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ اس حوالے سے فہد قادر کی جانب سے اپنے تجربے و مہارت کا اظہار کیا گیا۔ وہ طالب علموں میں گھرے رہے اور سوال جواب کی نشست کے دوران ان کے مثبت جوابات سے مستقبل میں بھی کوکا۔کولا ایمپاور لیکچر سیریز کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔ 

اس کے علاوہ اس لیکچر کے دوران اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ دی کوکا۔کولا کمپنی انڈسٹری میں نئے معیار قائم کرنے اور متحرک کاروباری رابطوں کے قیام میں پیش پیش رہا ہے۔ علاوہ ازیں، اس لیکچر کے ذریعے شرکاء میں تعلیمی سطح پر سیکھنے پر بھی زور دیا گیا کہ کس طرح دی کوکا۔کولا کمپنی کی ایک روایت ہے کہ وہ معاشرے میں پسماندہ طبقے اور معذور افراد سمیت ملک میں ہر ایک کی دیکھ بھال کے لئے تعاون کرتی ہے۔ اس کام کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ سال ایک قدم کوک اسٹوڈیو فار ڈیف کی صورت میں اٹھایا گیا ۔ اس تمام عمل سے اس بات کی گواہی ملتی ہے کہ کوکا۔کولا کمپنی مزید آگے بڑھنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ معاشرے میں ہر ایک کا خیال رکھا جائے ۔ 

بنیادی طور پر یونیورسٹی نے دی کوکا۔کولا کمپنی اور فہد قادر کے بھرپور تعاون اور کاوشوں کو سراہا۔ کوکا۔کولا ایمپاور لیکچر  یریزکے نتیجے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس طرح کے باقاعدہ سیشنز کے انعقاد کی مزید ضرورت ہے۔