ریمنڈ لوئیوے کو اکثر ‘‘جدید ڈیزائن کا باپ’’ کہا جاتا تھا اور انہوں نے بیسویں صدی کے کلاسیک آئٹمز کے ڈیزائن میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ان کے کچھ اور مشہور ڈیزائنز میں ایس ون لوکوموٹو، سیئرز کولڈ سپاٹ ریفریجریٹر، گرے ہاؤنڈ سینی کروزر اور ائرفورس ون کیلئے ممتاز نیلا اور سفید یونیفارم بھی شامل ہیں۔لوئیوے کو اپنے باوقار اور صاف ایروڈئنامیکس ڈیزائنز کیلئے جانا جاتا ہے اور انیس سو انچاس میں وہ ٹائم میگزین کے کور کی زینت بھی بنے۔

کوکاکولا کو دی نئی پہچان

لوئیوے نے کوکاکولا کمپنی کی کچھ کلاسیکس کے ڈیزائن میں بھی اہم کردار دا کیا۔کمپنی نے پہلی مرتبہ اپنی فروخت کی مشینری کو جدید بنانے کیلئے ان کی خدمات حاصل کیں۔لیکن انہوں نے کئی اور بھی ایسے آئٹمز پر کام کیا جنہیں آج کے دور میں کلاسیک کہا جاتا ہے۔اس میں سٹریم لائن کولر سے لے کر ڈول ڈیولکس فاؤنٹین ڈسپنسر اور ہابز ٹرک کی باڈی تک کئی چیزیں شامل ہیں۔
انیس سو چالیس میں لوئیوے نے کوکاکولا کے کولر میں جدت پیدا کی لیکن ان تبدیلیوں کو دوسری جنگ عظیم شروع ہونے کی وجہ سے درست طور سے سمجھا نا جا سکا لیکن جنگ کے اختتام پر کوکا کولا نے دوبارہ ان کی خدمات حاصل کیں تاکہ کولر کو نئے سرے سے تیار کیا جا سکے۔ان کی تیار کردہ ڈیزائن میں ملی ہوئی لائنیں اور گول کونے شامل تھے جس کے ساتھ کارکردگی میں بھی بہتری لائی گئی۔ڈھکن اس طرح سے تیارکئے گئے کہ انہیں ایک طرف سے کھولنے کی بجائے اوپر سے کھولا جا سکے جس سے دکاندار کیلئے سٹاک رکھنا اور گاہک کیلئے اس تک رسائی آسان ہو گئی۔لوئیوے نے مشین کے سامنے بوتل کھولنے کا آلہ بھی نصب کر دیا جس کے ساتھ سکے لینے کیلئے ایک کنٹینر اور حتیٰ کہ دروازے پر ‘‘کوک حاصل کریں’’ کا پیغام بھی لگا دیا۔کمپنی نے اس جدید کولر کو انیس سو سینتالیس میں مارکیٹ میں متعارف کرایا۔
لوئیوے نے سوڈا فاؤنٹین کو بھی ہموار بنا دیا اور اس کیلئے ڈسپنسر کو جدید شکل دی اور آلات کو اتنا بڑھایا کہ فی گیلن زیادہ مشروب فراہم ہو سکے۔اس وقت کے اشتہارات اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ بہتر بنائی گئی مشین نے سوڈا فاؤنٹین کیلئے منافع بھی بڑھا دیا۔جب انیس سو سینتالیس میں ڈول ڈیولکس فاؤنٹین ڈسپنسر متعارف کرایا گیا تو یہ فوراً ہی کلاسیک کا درجہ اختیار کر گیا۔
لیکن ریمنڈ لوئیوے اور ان کی ٹیم کا کام ابھی ختم نہیں ہوا تھا۔انہوں نے کوکا کولا ڈلیوری ٹرک بھی ڈیزائن کیا جس کیلئے کوکاکولا کی معیار سے متعلقہ کمیٹی کا فیڈ بیک بھی لیا گیا تھا۔اس کمیٹی نے ملک بھر میں کوکاکولا بیچنے والوں میں ایک سروے کیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ نئی ڈلیوری گاڑی کی خصوصیات کیا ہونی چاہئیں۔اپنے دوسرے پراجیکٹس کی طرح یہاں بھی لوئیوے نے باڈی ڈیزائن کو بدلا اور اس گولائی کی شکل دے دی۔تاہم سب سے بڑی تبدیلی بلند دروازوں کی تنصیب تھی جنہیں گرمی کے دوران ہٹایا بھی جا سکتا تھا۔اس دروازے نے زیادہ وزن رکھنے کی گنجائش پیدا کر دی اور صندوق رکھنے کی زیادہ سے زیادہ بلندی کو کم کر دیا جس سے ڈیلیوری والوں کیلئے آسانی پیدا ہو گئی۔لوئیوے نے ٹرک کے اندر موسم کے اثرات سے محفوظ جگہ بھی شامل کر دی جس میں اشتہاری مواد رکھا جا سکتا تھا۔چند سال پہلے کوکاکولا آرکائیو نے انیس سو انچاس کا وائیٹ موٹر کمپنی کا ٹرک حاصل کیا جو لوئیوے کے باڈی ڈیزائن پر بنایا گیا تھا۔اس ٹرک کو کچھ عرصے تک دا ورلڈ آف کوکاکولا میں ڈسپلے پر رکھا گیا اور کمپنی ڈسپلے کے مزید مواقع بھی تلاش کر رہی ہے۔

کوکاکولا کی مشہور لائنوں والی بوتل کی سچائی

لوئیوے نے کمپنی کیلئے کئی اور ڈیزائن بھی تیار کئے (جس میں فانٹا کی اصلی بوتل کا ڈیزائن بھی شامل تھا) لیکن ڈیزائن کی دنیا کی اس عظیم ہستی کے متعلق کوئی بھی بات چیت مشہور لائنوں والی بوتل کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔کئی لوگ غلطی سے اس ڈیزائن کو لوئیوے سے منسوب کر دیتے ہیں۔لیکن انہوں نے انیس سو پندرہ کی اصل بوتل کے ڈیزائن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا۔وہ ڈیزائن روٹ گلاس کمپنی نے تیار کیا تھا۔لیکن وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جنہوں نے انیس سو پچپن میں کنگ سائز اور فیملی سائز پیکجز تیار کئے تھے اور انیس سو ساٹھ کی دہائی میں چھوٹے سائز کے پیکجز کی موٹائی کم کرنے پر کام کیا تھا۔
لوئیوے نے اس مشہور بوتل پر اپنی سوچیں بیان کی ہیں۔لوئیوے نے کوکاکولا کمپنی کے نام ایک خط میں لائنوں والی بوتل کا ذکر کیا ہے۔وہ کہتے ہیں ‘‘کوک بوتل سائنسی اور فنکشنل پلاننگ کا شاہکار ہے۔سادہ الفاظ میں کہا جائے تو میں کہوں گا کہ یہ ایسی بوتل ہے جس کی منصوبہ بندی شاندار اور منطقی ہے، اس  میں بہت کم میٹریل استعمال ہوتا ہے اور دیکھنے میں اچھی ہے۔یہ آج کا سب سے مکمل ‘مشروب کا ریپر’ ہے اور پیکجنگ ہسڑی کی کلاسیکل چیز ہے’’۔
لوئیوے انیس سو چھیاسی میں بانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔لیکن ان کی وراثت آج بھی زندہ ہے۔

سلائیڈ شو: ماسٹر آف ڈیزائن

انیس سو انچاس کی آئل پینٹنگ جسے بطور اشتہار استعمال کیا گیا۔اس میں لوئیوے کا ڈول ڈیولکس فاؤنٹین ڈسپنسر نظر آ رہا ہے۔
انیس سو سینتالیس، ریمنڈ لوئیوے کا تیار کر دہ ڈول ڈیولکس فاؤنٹین
لوئیوے کے ڈیزائن کردہ ڈول دیولکس فاؤنٹیشن ڈسپنسر کا امریکی حقوق نامہ
نئے تیارکردہ ڈول ڈیولکس فاؤنٹین ڈسپنسر کا تجارتی اشتہار جس میں نا صرف یہ کہ ایک ہموار نیا ڈیزائن دکھایا گیا ہے بلکہ اس کی کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے جس سے منافع میں اضافہ ہوتا ہے۔
کوکاکولا باٹلر میگزین میں تجارتی اشتہار جس میں ریمنڈ لوئیوے کے تیار کردہ نئے ٹرک باڈی ڈیزان کے فوائد بتائے گئے ہیں۔
کیویلیئر نائنٹی سکس وینڈنگ مشین کی گول لائنیں ریمنڈلوئیوے خوبصورت اور طاقتور اثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔ کوکاکولا کمپنی نے انیس سو ستر تک گولائی والی مشینیں استعمال کیں جس کے بعد ہم نے مربع شکل کی مشینیں استعمال کرنا شروع کر دیں جس میں ایک متحرک ربن بھی لگا ہوتا تھا۔