بجٹ اور رپورٹنگ کے مینجر کے طور پر شعیب حامد کوکاکولا پاکستان کی ٹیم کا لازمی حصہ ہیں خاص طور پر جب بات حکمت عملی کی ہو۔شعیب بجٹ کا انتظام کرنے کے ذمہ دار ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوکاکولا پاکستان ایک مارکیٹ کے طور پر پھل پھول رہی ہے۔ڈی ایم ای بجٹ کنٹرول سے لے کر سٹاک کی مینجمنٹ تک کام کی ہر جگہ شیعب کے نزدیک ایک بڑی خوش کن جگہ ہے جو انہیں آگے بڑھنے اور نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔


جب میں بڑا ہو رہا تھا تو میں ہمیشہ ایک اکاؤنٹنٹ بننا چاہتا تھا۔قسمت نے میرا ساتھ دیا اور میں نے ان دونوں دنیاؤں کا بہترین فائدہ اٹھایا یعنی فنانس کو اپنا کیریئر بنانے کا خواب بھی پورا کیا اور دنیا کی بہترین کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا بھی۔

میں بجٹ اور رپورٹنگ کا مینجر ہوں۔میری ذمہ داری یہ ہے کہ میں پاکستان اور افغانستان کے اندر ہمارے کاروبار کو پھیلانے کیلئے اپنی سمجھ بوجھ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مینجر اور لیڈرشپ ٹیم کی مدد کروں تاکہ وہ اس حوالے سے اپنی حکمت عملی بنا سکیں۔میں مالی پیش گوئیوں اور بزنس پلان جمع کرانے سے متعلق اپنا کردار ادا کرتا ہوں۔ڈی ایم ای اور آپریشنل اخراجات کے بجٹ کا کنٹرول، دکانداروں تک مسلسل سپلائی کی منصوبہ بندی اور سٹاک کی مینجمنٹ، کمپنی پالیسیوں کا کنٹرول اور ان پر

عملدرآمد یقینی بنانا،روزمرہ کے بزنس ایشوز کی دیکھ بھال اور آمدنی میں اتار چڑھاؤ کی رپورٹنگ بھی میری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

میں گزشتہ تقریباً چار برسوں سے کوکاکولا کے ساتھ ہوں۔میں نے فنانس ایگزیکٹو کے طور پر اس میں شمولیت اختیار کی تھی اور سن دوہزار بارہ میں مجھے ترقی دے کر انتظامی کردار سونپ دیا گیا۔اس وقت میں کوکاکولا پاکستان اور افغانستان کیلئے بجٹنگ اور رپورٹنگ کا مینجر ہوں۔

میرے کام کا تقاضہ ہے کہ میں کئی پراجیکٹس پر کام کروں جو مجھے مصروف بھی رکھتا ہے اور پرجوش بھی۔میں تمام شعبوں کے ساتھ کام کرتا ہوں جو مجھے بہت پسند ہے۔مثال کے طور پر میں بجٹ مینجمنٹ کے ذریعے مارکیٹنگ کے شعبے کے ساتھ بھی منسلک ہوں، ان کے سائز کی رپورٹنگ اور ٹریکنگ کرتا ہوں۔پھر اکاؤٹنگ کے خشک مرحلے پر بہت زور دیا جاتا ہے جس میں آڈٹ اور پالیسیوں کا نفاذ شامل ہے۔

 اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سٹاک کی مینجمنٹ اور آمدنی میں اتار چڑھاؤکے ذریعے بوتلیں فروخت کرنے والوں کی سوچ کو بھی سمجھا جاتا ہے۔

فنانس میں کام کرنا ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔میرے کیریئر کا سب سے بڑا لمحہ وہ تھا جب مجھے سن دوہزار بارہ میں سارے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بزنس یونٹ میں بہترین رولنگ ایسٹیمیٹ (آر ای) اور ایکچوئلز نیریٹو چنا گیا۔میرا کام دوسرے لوکیشن پلانرز کو دکھایا گیا اور آر ای کیلئے ایک بینچ مارک بن گیا۔

کمپنی کو پھلتے پھولے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے خاص طور پر جب کوئی نئی مہم شروع ہو رہی ہو یا نئی مصنوعات کو مارکیٹ میں لانچ کیا جا رہا ہو۔جب آپ شروع سے لے کر آخر تک پراجیکٹس کا لازمی حصہ ہوں خاص طور پر بہت طویل عرصے تک تو یہ دیکھنا بہت زبردست ہے کہ اس کا اثر برانڈ اور کاروبار پر بھی پڑ رہا ہے۔

اگر میں فنانس میں نا آتا تو میں پائلٹ ہوتا۔آج کل میں طیاروں سےبہت متاثر ہوں۔