کوکا کولا کی اب چارڈونے، کیبرنیٹ اور شیمپئن کے ساتھ ایک قدر مشترک ہے۔ 
رائئیڈل کرسٹل ایک دو سو اٹھاون سالہ مخصوص گلاس تیار کرنے والی کمپنی ہے جواپنے مخصوص گلاس اور جگ تیار کرنے کے حوالے سے وائن کی دنیا میں بہت مقبول ہے۔اب اس نے کوک کے پیچیدہ فلیورز، خوشبو اور ذائقے کو پوری طرح سے محسوس کرانے کیلئےا یک گلاس کا ڈیزائن تیار کیا ہے۔
یہ گلاس جارج رائئیڈل کی زندگی کا خواب پورا کرتا ہے جو اس آسٹرین کمپنی کے مالکان کی دسویں نسل کا حصہ ہیں۔ساٹھ سال پہلے ان کی چوتھی سالگرہ پر ان کے والدین ان کیلئے کوکاکولا کے بارہ پیک لائے۔انہوں نے اس کے ہر گھونٹ کا مزہ لیا اور ایک درجن شیشے کی بوتلیں خود سے جمع کیں تاکہ اس ذائقے کو محفوظ رکھا جا سکے۔ 
رائیڈل نے نیپا ویلی کیلیفورنیا سے ایک ٹیلیفون انٹرویو میں بتایا ’’اس وقت دوسری جنگ عظیم ختم ہو چکی تھی لیکن لوگ اب بھی مصیبتوں کا شکار تھے چنانچہ میرے لئے یہ ایک نئی بات تھی کہ میری کھانے کی میز پر ایک میٹھا ذائقہ اور ایسی بلبلوں والی ڈرنک موجود تھی‘‘۔
گزشتہ سال فروری میں کوک کی دنیا بھر کیلئے لائسنسنگ ٹیم کے رکن بریڈ فیلڈز رائیڈل کے پاس پہنچے اور ان سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک ٹریڈ شو میں پیش کرنے کیلئے ایک خاص طرز کے گلاس میں پارٹنرشپ کی خواہش ظاہر کی۔رائیڈل نے اس گلاس کو تیار کرنے کی حامی بھر لی جو کہ ان کی کمپنی کی طرف سے کسی الکوحل سے پاک مشروب کیلئے پہلے گلاس کی تیاری تھی۔
فیلڈز کہتے ہیں ’’جب میں نے جارج سے پوچھا کہ اس پراجیکٹ کیلئے میں کس سے رابطے میں رہوں گا تو انہوں نے کہا’مجھ سے‘۔پہلی گفتگو کے وقت سے ہی ان کا جذبہ بہت زبردست ہے‘‘۔
وہ کہتے ہیں ’’رائیڈل کمپنی گلاسوں کی کیٹیگری کی رولز رائس ہے۔ہم چاہتے تھے کہ ایک ایسا گلاس تیار کیا جائے جو لوگوں کو کوکاکولا پینے کے خاص ہونے کا احساس دلائے اور برانڈ کے ورثے سے بھی جڑا ہو۔۔۔اور رائیڈل ایسا کرنے کیلئے بالکل صحیح پارٹنر تھے۔ہمیں پتا تھا کہ وہ صرف ایک اچھے گلاس کا ڈیزائن بنانے سے بھی آگے بڑھ کر کچھ کریں گے‘‘۔
وہ کسٹم گلاس کی تیاری میں رائیڈل کی تخلیقی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کر رہے تھے جو کہ آرٹ اور سائنس کو ملا کر پریزینٹیشن اور کارکردگی دونوں کا بھرپور توازن فراہم کرتے ہیں۔کئی ٹیسٹنگ ورکشاپس کے ذریعے یہ کمپنی ایسا گلاس تیار کرتی ہے جو کسی مشروب کے ذائقے کو انتہائی بہترین انداز میں ظاہر کرتا ہے اوراس مشروب پینے کے تجربے میں کئی حسوں کو تقویت دیتا ہے۔
اپریل میں ایگزیکٹوز اور مارکیٹرز کے ایک پینل نے جس کے پاس کوکاکولا کے ذائقوں کا بھرپور علم تھا اٹلانٹا میں رائیڈل کی اٹھارہ پروٹوٹائپس کا جائزہ لیا۔انہوں نے متفقہ طور پر وہ گلاس چن لیا جو کوکاکولا کے ذائقوں کی پیچیدگی کو بڑے ہی بہترین انداز میں ظاہر کرتا تھا۔
جس ڈیزائن کو کامیابی ملی ہو کوک کی لائنوں والی اصل بوتل سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔رائیڈل کے مطابق اس ’پیالے‘ کی جسامت اور اس کی گولائی اور اس کے کناروں کا قطر کوک کی مٹھاس اوراس کے لوازمات کو پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے اور اس کے ساتھ اس کا انوکھا پن بھی ابھر کر سامنے آتا ہے۔انہیں امید ہے کہ یہ گلاس جسے وہ ایک ویٹر کے گانے کے مخصوص سٹائل میں بیان کرتے ہیں گاہکوں کو مجبور کرے گا کہ وہ اس برانڈ کو نئے انداز سے سراہیں۔
ان کا کہنا ہے ’’ہم کوکاکولا کی مالٹ کے ساتھ تازہ لیمن ملانے کی خاصیت کی خوشبو اور تفصیلات اور اس کی مٹھاس اور تیزابیت پر زور دے رہے ہیں۔یہ گلاس کوکاکولا کی جھاگ کو بھی کنٹرول کرتا ہے جو شیمپئن اور پارٹ فیٹ کی طرح ہے اوریہ جھاگ اس حد تک کنٹرول ہوتی ہے کہ وہ پلیٹ کے اوپر بڑی خوبصورتی سے نمودار ہوتی ہے اور خوشگوار تازگی کا احساس پیدا کرتی ہے‘‘۔ 
کیا اب بھی پیاس لگی ہے؟ یہ ہے وہ آئیڈیا۔
آخر میں وہ کہتے ہیں کہ ’ّ’عام طور پر لوگ ذائقے پر گلاس کے اثر کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔زیادہ تر لوگ گلاس کو میز پر صرف ایک ڈیکوریشن پیس سمجھتے ہیں نا کہ ایک ضروری چیز۔ہمیں امید ہے کہ ہم اس سوچ کو بدل دیں گے‘‘۔
کوکاکولا اور رائیڈل کے اس گلاس کو بیڈ، باتھ اینڈ بی اونڈ اور کوکاکولا سٹور سے آن لائن خریدا جا سکتا ہے۔امید ہے کہ مزید ری ٹیلرز بھی آنے والے مہینوں میں اسے ذخیرہ کرنا شروع کر دیں گے۔