ایک صدی سے زیادہ عرصے تک کوک فلوٹ گرم دن پر ایک ٹھنڈی کریم سے بھرپور تازگی فراہم کرتے رہے ہیں۔اور اگرچہ سوڈا فاؤنٹین کا یہ فیورٹ نسخہ بہت عام ہے اور اس میں صرف ونیلا آئس کریم پر کوکاکولا ہی ڈالی جاتی ہے پھر بھی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک باورچی اور کوکاکولا کے مداح سبھی اس میں نئے لوازمات، ذائقے شامل کرنے کے ساتھ اسے پیش کرنے کے نئے طریقے ایجاد کرتے رہے ہیں۔
مثال کے طور پر مارتھا سٹیورٹ کی ہی مثال لے لیں جنہوں نے اس کلاسیک مکسچر پر اپنے نام کی چھاپ لگا دی ہے۔باوجود اس کے کہ وہ درختوں سے گھرے ایک چھوٹے سے علاقے نیٹلے این جے میں میں پلی بڑھی تھیں جو ان کے نیویارک سٹی میں واقع کمپنی آفس سے آدھے گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔لیبر ڈے پر آنے والے ویک اینڈ پر جو کہ چند روز میں موسم گرما کے ختم ہونے کا اشارہ دے رہا ہے ہم نے مارتھا سے پوچھا کہ وہ ہمارے ساتھ اپنی کوک فلوٹ کی کہانی کو شیئر کریں اور اس کے ساتھ کچھ ٹپس اور نسخے بھی بتائیں۔
کیا آپ کو کوک فلوٹ کی کوئی سب سے پرانی بات یاد ہے؟
میں چھے بہن بھائیوں میں سے ایک تھی۔میری ماں چھٹی کلاس کی استانی تھیں اور میرے والد فارماسیوٹیکل کے سیلزمین تھے۔ہمارے پاس کبھی بھی کوکاکولا خریدنے کیلئے پورے پیسے نہیں ہوتے تھے لیکن گلی میں میری ایک سہیلی رہتی تھی جس کے والد کوکاکولا کیلئے کام کرتے تھے۔ان کے گھر کے پچھلے حصے میں ایک چھوٹا سا گیراج تھا جس میں ایک ریفریجریٹر رکھا تھا۔اس میں ہمیشہ کوکاکولا کی بوتلیں بھری رہتی تھیں۔
مئی یا جون میں جب موسم گرم ہونا شروع ہوتا تھا تو ہم سکول سے سیدھا اپنی دوست کے گھر جاتے تھے، برف سے گلاس بھرتے اور ان پر کوکاکولا ڈالتے تھے۔پھر ہم پھینٹی ہوئی کریم لے کر اس پر چھڑک لیتے تھے۔اس وقت یہ ریڈی وپ کریم ہوا کرتی تھی۔ہم گلاس میں ایک پائپ ڈال لیتے تھے اور اپنی کوک فلوٹ پینے کا خوب مزہ لیتے تھے۔
پھر میں نے گھر پر تیارکردہ پھینٹی ہوئی کریم سے خود اسے تیار کرنا شروع کر دیا۔ہم اپنی آئس ٹرے میں کوکاکولا کو جما کر کوکاکولا کی برف کی ڈلیاں تیار کر لیتے تھے اور پھر اسے گلاس میں ڈالتے تھے۔اس لئے اس میں پانی شامل نہیں ہو پاتا تھا۔اور بعد میں جب مجھے گرینائٹ یا گرینیٹا کا پتا چلا تو ہم نے دو انچ تک کوکاکولا ڈال کر ایک پوری ڈش جمانا شروع کر دی۔پھر ہم اسے کاٹ کر نکال لیتے تھے اور گرینیٹا بنا لیتے تھے جو کہ مزیدار نرم برف ہوتی ہے اور جسے پھینٹی ہوئی کریم کی ایک بڑی مقدار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
تو پھر آپ کا کوک فلوٹ کا نسخہ برسوں تک پھلتا پھولتا رہا؟
ایسا ہی ہوا۔یہ زیادہ سے زیادہ زبردست ہوتا گیا۔ابھی ہم نے میری ویب سائٹ کیلئے جو ویڈیوز بنائی ہیں ان میں کوک فلوٹ کے تین نسخے شامل ہیں۔
کیا آپ کی کوک فلوٹ دوستوں اور گھروالوں میں فوراً ہی مقبول ہو گئی تھی؟
اوہ ہاں بالکل۔ہر کسی کو گرینیٹا بہت بھائی اور وہ اب بھی اسے پسند کرتے ہیں۔نسخوں کو آگے منتقل کرنے کی روایت میرے لئے بہت پرلطف ہے۔ہر کسی کو نئے آئیڈیاز اچھے لگتے ہیں۔
آپ ونیلا آئس کریم کی بجائے پھینٹی ہوئی کریم کیوں استعمال کرتی تھیں؟
ان دنوں میں لوگ آئس کریم کو اپنے فریزرز میں نہیں رکھتے تھے۔لیکن ہر کسی کے پاس کافی کیلئے بہت زیادہ کریم ہوا کرتی تھی۔۔۔اور کریم کو پھینٹنا بہت آسان ہوتا ہے۔کوکاکولا کی طرح آئس کریم بھی بہت خاص ٹریٹ ہوا کرتی تھی۔لیکن اب یہ بلاشبہ عام ہو گئی ہے۔ہم ہمیشہ اپنی کوک فلوٹ میں پھینٹی ہوئی کریم استعمال کیا کرتے تھے۔اور ہمیں یہ بہت پسند تھی۔
پیش کرنے کے لحاظ سے دیکھا جائے تو کیا کوک فلوٹ کو پیش کرنے کا کوئی مناسب طریقہ ہے؟
میں ایک روایتی کوکاکولا گلاس ہی استعمال کرنا پسند کرتی ہوں۔جب ہم بڑے ہو رہے تھے تو میری ایک دوست کے گھر کے تہہ خانے میں ایک آئس کریم پارلر موجود تھا اور وہاں بڑے آئس کریم سوڈا گلاس رکھے تھے۔وہ ہماری کوک فلوٹ کیلئے بالکل ٹھیک تھے۔لیکن وہ بڑے گلاسوں میں واقعی اچھی بھی لگتی تھی۔
کچھ اورمزیدار چیز شامل کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ نے کبھی اس میں کچھ اور ملایا؟
نہیں صرف ایک پائپ اور ایک بڑا چمچ
آپ ان دونوں میں سے کس کو ترجیح دیتی تھیں؟
دونوں کو، کیونکہ آپ کو پھینٹی ہوئی کریم کو چمچ سے نکالنا پڑتا تھا جبکہ آپ اسے پائپ سے بھی نکال سکتے ہیں مگر اس میں دیر لگ سکتی ہے۔
کوک فلوٹ کے ساتھ کون سے کھانے ٹھیک رہتے ہیں؟
جب ہم بچے تھے تو اپنی کوک فلوٹ کے ساتھ ٹماٹر کے سینڈوچ کھانا ہمارا پسندیدہ کام تھا۔ہم سفید روٹی لیتے تھے جو اس وقت پکانے میں بہت اچھی تھی اور اس میں سینڈوچ سپریڈ۔۔مرچوں کے ساتھ مکس کیا ہوا مایونیز۔۔ملا لیتے تھے اور ساتھ میں میرے والد کے ٹماٹروں کا ایک بڑا ٹکڑا بھی۔وہ اپنے صحن میں ٹماٹر اگاتے تھے جس کیلئے وہ بہت مشہور تھے۔جب ہم بڑے ہو گئے تو ہم سینڈوچز میں کھیرے بھی ڈال لیا کرتے تھے۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران باورچیوں اور بارٹینڈرز نے کوک فلوٹ کی کچھ بہت دلچسپ اقسام متعارف کرا دی ہیں۔درحقیقت حال ہی میں میں نے ایک جگہ پر بھنا ہوا گوشت بھی دیکھا ہے۔جب بات کھانے کے بعد کی ڈشوں کی ہو رہی ہو تو آپ کتنی دلیری کا مظاہرہ کر سکتی ہیں؟
میرا خیال ہے کہ میں اس معاملے میں تھوڑا پابند ہوں (ہنستی ہیں)۔برسوں پہلے ہم نے میرے ٹی وی پروگرام پر کوکاکولا میں بھگویا ہوا گوشت کا ٹکڑا پیش کیا تھا۔میری بینکر جین ہیلر کو یہی بہت پسند ہے۔اور یہ مزیدار بھی ہے لیکن ایک میٹھی ڈش کیلئے میں چیزوں کو سادہ ہی رکھنا چاہتی ہوں۔
ہمارے قارئین لیبر ڈے کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔اس چھٹی والے ویک اینڈ پر آپ کھانا پکانے اور تفریح کے حوالے سے انہیں کیا مشورہ دیں گی۔
تیاری میں آسانی رکھیں۔آپ کھانا پکا سکتے ہیں یا پکنک پر جا سکتے ہیں۔میرے لئے میموریل ڈے موسم سرما کا آغاز ہے اور لیبر ڈے موسم گرما کا اختتام۔ہم اس کی متعلق زیادہ نہیں سوچ رہے کیونکہ ہمارا موسم گرما بہترین تھا۔میرا پورا خاندان، ہم باہر رہنے والے لوگ ہیں چنانچہ ہم جتنا زیادہ ہو سکے وقت باہر ہی گزارتے ہیں۔میں ایسٹ ہیمپٹن (نیویارک) جانے کا منصوبہ بنا رہی ہوں جہاں میں ساحل سمندر پر جا کر موسم گرما کی آخری تیراکی کا لطف اٹھاؤں گی کیونکہ جلد ہی ٹھنڈ شروع ہو جائے گی۔ایسٹ ہیمپٹن میں لیبر ڈے ایک فیسٹیول کی طرح ہو گا کیونکہ وہاں بہت سی ڈنر پارٹیاں ہوں گی اور دوپہر کو بھی لوگ جمع ہوا کریں گے۔لوگ اب بھی تفریح کر رہے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔مجھے اس سے محبت ہے۔
مارتھا کو اپنی کوک فلوٹ کی تین قسمیں تیار کرتا ہوا دیکھیں۔