کوکاکولا پاکستان نے حال ہی میں اپنی سپرائٹ ریفرشمنٹ کمپین سے موسم گرما کا آغاز کیا ہے۔

اس کمپین کو ’سپرائیٹ نیمبو سوڈا کی ٹھاہ ہ ہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس مہم کا مقصد پیاس بجھانے کیلئے سپرائٹ کو مثالی لیموں اور لائم والا مشروب قرار دلوانا ہے جو گرمی کو شکست دینے کیلئے فوری ریفرشمنٹ مہیا کرتی ہے۔اپنے برانڈ کے وعدے کے مطابق یہ کمپین نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے دل کی سنیں ار اپنی پیاس کو سپرائٹ سے بجھائیں۔
’’مور لیمن، مور فیز‘‘ کی سمت سے متاثر ہو کر اور اسے مقامی سطح پر ’’نیمبو سوڈا کی ٹھاہ‘‘ سے جوڑ کو آئی ایم سی نے سپرائٹ کے بولڈ پیغام کو ایک جامع آئی ایم سی کے ساتھ کئی کنزیومر ٹچ پوائنٹ سے جوڑ دیا ہے۔
آئی ایم سی کے اندر ریفرشمنٹ کیوز کو بڑھا دیا گیا اور اس کیلئے لائم اور لیمن کے پہلو کوتیز رفتار اور پرجوش شاٹس کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
اس مہم کے متعلق بات کرتے ہوئے جنرل مینجر کوکاکولا پاکستان رضوان اللہ خان نے کہا ’’موسم گرما کو ہمیشہ لطف اندوز ہونے اور خوشی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے موسم گرما کی سخت گرمی کی وجہ سے نوجوانوں کیلئے یہ ممکن نہیں رہتا کہ وہ اپنی چھٹیوں سے پوری طرح لطف اندوز ہو سکیں۔اس آئی ایم سی کا مقصد اس سیزن میں نوجوانوں کی شمولیت ہے تاکہ سپرائٹ کو ریفرشمنٹ کے ایک ایس پلیٹ فارم کی طور پر ظاہر کیا جائے جس سے نوجوان موسم گرما کے دوران تازہ دم ہو سکیں‘‘۔
یہ مہم اپنے ٹارگٹ گروپ کو ٹی وی سی، ریڈیو، آؤٹ ڈور، کنزیومر ایکٹیویشن، ٹریڈ ایکٹیویشن، ڈیجیٹیل، موبائل اور پیکجنگ کے ذریعے اپنی طرف مائل کرتی ہے۔مزید یہ کہ سپرائٹ کے نئے نئے اقدامات پر فوکس کی وجہ سے پاکستان میں پہلی مرتبہ سپرائٹ بڑے شہروں میں دو لاکھ سے زائد صارفین کو سوڈا کارٹس کے تجرباتی ٹرائل کرائے گی۔اس کے ساتھ مشہور آؤٹ ڈور سائٹس کو ملا کر سپرائٹ اپنے آؤٹ ڈور اثرات کو بالکل نئی سطح تک پہنچا رہی ہے۔
اس مہم کے اندر سپرائٹ پاکستانی تاریخ کا پہلا ایل اینڈ ایل برانڈ بن گئی ہے جس نے ایل اینڈ ایل (نیمبو سوڈا) میں اپنا نام کما لیا ہے اور اس نے منفرد طریقوں سے زبردست ریفرشمنٹ کے میدان میں اپنا اثر چھوڑ دیا ہے۔