فیصل ہاشمی ویل بیئنگ (Well-being) برائے پاکستان و افغانستان کے چیمپیئن ہیں اور اسراء فاروق سی پی ایس ویل بیئنگ (CPS Well-being) کی قیادت کرتی ہیں۔ انہوں نے مشترکہ طور پر ذمہ داری سنبھالی اور کامیابی کے ساتھ کوکا۔کولا پاکستان ایسوسیٹس کو کوکا۔کولا 2015 اسٹیپ چیلنج (Coca-Cola 2015 Step Challenge) میں شرکت کروائی ۔ اس چیلنج کی بعد از تکمیل کے نتائج غیرمعمولی رہے جس میں پاکستان سے تین ٹیمیں کوکا۔کولا ایم ای این اے (مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ) کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہیں۔

ویل بیئنگ چیلنج 2016 کے لئے فیصل اور اسراء دونوں نے کامیابی کے لئے ایک حکمت عملی تیار کی تاکہ ایسوسی ایٹس کو شامل کیا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے نہ صرف اس چیلنج کے بارے میں آگہی پیدا کی بلکہ اسی جگہ فٹ باڈی بوٹ کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ اس ضمن میں فٹنس ڈانس پروگرام زومبا اور دیگر فٹنس کوچنگ کے سیشنز ہوئے جن میں ایسوسی ایٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چیلنج کے پہلے مرحلے کی شرط پوری کرنے کے لئے مطلوبہ تعداد میں قدم اٹھائے۔ دی کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے جنرل مینجر رضوان یو خان نے بتایا، "ہمیں یقین ہے کہ حقیقی کامیابی انتھک ٹیم ورک اور تعاون کی بدولت ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہمیں اسٹیپ چیلنج میں پاکستان کے ایسوسی ایٹس کے جذبے پر فخر ہے جس نے صحت مندانہ مقابلہ اور اتحاد کے احساس کو ان کے اندر بھردیا۔ "

اس کا اگلا مرحلہ متاثر کن ویل بیئنگ  #ThatsGold اسٹوری لکھنا تھا  اور کمپنی ایسوسی ایٹس سے ووٹ لینے تھے۔ ووٹنگ کے لئے پاکستان سے 10 اسٹوریز منتخب ہوئیں اور آخرکار ایم ای این اے ریجن سے فیصل اور سی پی ایس سے اسراء نے سب سے زیادہ نمبرز حاصل کئے۔ انعام کے طور پر وی آئی پی اسپانسر ٹکٹ جیتنے کے ساتھ وہ اب دی کوکا۔کولا کمپنی کے فخریہ سفیر کے طور پر ریو اولمپکس 2016 میں شریک ہورہے ہیں۔

اسٹوری چیلنج

فیصل اور اسراء نے بتایا، ہم نے بطور چیمپئین دیگر ساتھیوں سے ملنے، شریک ہونے اور ان سے متاثر ہونے میں ہمیشہ بہترین محسوس کیا۔ اس چیلنج کے دوران اپنے ہر ساتھی کی حوصلہ افزائی اور سہولت کی فراہمی ہماری بدستور اولین ترجیح رہی۔ ہم کام کی جگہ پر ہر ساتھی کو صحت مند طرز زندگی کے مواقع فراہم کرکے خوشیاں پیدا کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

اس کی  #ThatsGold مہم میں ہر ایک کے لئے کہیں بھی سنہرے لمحات کے تصور کو فروغ دینا ہے۔ آپ کو خوشی منانے کے لئے گولڈ میڈل کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے یہ آپ کا مثبت رویہ  اور کامیابی کے لئے مستقل مزاجی ہے۔