علی اکبر

ڈائریکٹر مارکیٹنگ

پاکستان ، افغانستان ریجن

 

سید علی اکبر نے ٹی سی سی ای سی ، پی اے آر میں اگست 2012بطور مارکیٹنگ ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی۔ علی نے مختلف مہموں میں تھاٹ لیڈر شپ سے متعلق اہم کردار ادا کیا۔ ان کے تصورات کے مطابق ٹی سی سی ای سی ، پی بی نے بیسٹ شو ان کلاس، مارکیٹنگ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا۔ علی بنیادی طور پر مارکیٹنگ کی جدید مہموں ، برانڈ لو اسکور چلانے اور نئے مشروبات کی لانچنگ کے ذمہ دار ہیں۔

 

علی کا مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ ہے ، وہ اینگرو فوڈز لمیٹڈ میں مارکیٹنگ اینڈ گلوبل بزنس یونٹ کے وائس پریذیڈنٹ اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے وائس پریذیڈنٹ تھے۔ جہاں وہ بنیادی طور پر کمپنی کی مارکیٹنگ اور کاروبار کی ترقی کے حوالے سے ذمہ دار تھے۔

 

اینگرو سے قبل علی کوکا۔کولا کمپنی ، برٹش امریکن ٹوباکو اور یونی لیور بیسٹ فوڈز کے ساتھ مختلف کاروباری منصوبوں اور برانڈ کی تعمیر سے متعلق اسائنمنٹس پر کام کرچکے ہیں۔