کلیم فضل

ریجن فنانس منیجر

پاکستان ، افغانستان ریجن

 

کلیم فضل نے 2003 میں کمپنی میں بطور مالیاتی تجزیہ کار (Financial Analyst)کے طور پر پاکستان آفس کیلئے شمولیت اختیار کی۔ گزشتہ 11سالوں میں مسٹر فضل مینا خطے (MENA region)کیلئے مالیاتی ٹیم میں ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ وہ مشرق وسطیٰ میں بجٹنگ اور رپورٹنگ منیجر (Budgeting and Reporting Manager) ہے جہاں وہ 24ممالک اور 25باٹلرز کی دیکھ بھال کرتے رہے ۔

 

کلیم فی الوقت ریجن فنانس منیجر برائے پاکستان اور افغانستان کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف النوع اقسام کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں جس میں بنیادی طور پر پائیدار سسٹم پرافٹ گروتھ، ویلیو چین اینالسز، پروفٹ ایبیلٹی اینالسز ، مارکیٹنگ اینا لسز اور نئی کیٹگریوں (جوسز اور توانائی )میں پیش رفت پر توجہ رہی۔

 

انہوں نے ٹیکس لابنگ میں اہم کردار ادا کیا جس کا پھل سال 2011میں 16ملین ڈالر ، 2012 میں 32ملین ڈالر اور 2013میں 15ملین ڈالر کی سسٹم سیونگز کی صورت میں نکلا۔ کلیم کوکا ۔کولا میں اس تجربہ سے قبل ہنڈا فورٹ اور پی ڈبلیو سی پاکستان میں کام کرچکے ہیں۔