کوکاکولا پاکستان کمپنی کی اولین ترجیحات والی مارکیٹس میں شامل ہو چکی ہے۔یہاں صرف چار سال میں ہمارا بزنس دوگنا ہو گیا ہے۔

اس زبردست ترقی کی وجہ سے کمپنی پاکستان میں اپنے برانڈ کی مصنوعات کو مسلسل پھیلا رہی ہے۔
کوکاکولا پاکستان میں ساٹھ سال سے زائد عرصے سے کاروبار کر رہی ہے اور اس کی خواہش ہے کہ کاروبار پھلتا پھولتا رہے اور کمپنی اپنے تمام سٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کے ساتھ اس کے فوائد بانٹتی رہے۔
مشروبات تیار کرنے والی کمپنیاں خواہ مقامی ہوں یا ملٹی نیشنل ان کا مستقبل بہت روشن ہے کیونکہ دنیا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس وجہ سے ریفریشمنٹ کی ضرورت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اور کوکاکولا پاکستان تمام صارفین کو انواع و اقسام کی مشروبات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
مشروبات کی ایک بڑی کمپنی ہونے کے ناطے کوکاکولا پاکستان کی مشروبات کی بہت زیادہ مانگ ہے لیکن کسی حد تک گنجائش کی کمی کی وجہ سے یہ مانگ مکمل طور پر پوری نہیں ہو پاتی۔اس گنجائش کی کمی کو دور کرنے کیلئے کوکاکولا پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ اپنے موجودہ نظام  میں منظم بہتری لائے گی اور وہ ملتان، اسلام آباد اورکراچی میں تین نئے گرین فیلڈ پروڈکشن پلانٹس بھی بنا رہی ہے۔اگلے تین برسوں میں ان پروڈکشن پلانٹس پر تین سو اسی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔اس کے علاوہ کوکاکولا اپنی کراچی، گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، رحیم یار خان اور فیصل آباد میں موجود فیکٹریوں میں بھی منظم بہتری لا رہی ہے۔
اسی طرح ماحولیات سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہرتے ہوئے کوکاکولا پاکستان مرحلہ وار اپنے کولرز کو ہٹا کر نئی ٹیکنالوجی سے لیس توانائی کی بچت کرنے والے کولرز میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
کوکاکولا پاکستان کے مستقبل کے اہادف میں اپنی مصنوعات میں مزید اضافہ کرنا بھی شامل ہے اور اس کیلئے ایسی نئی مصنوعات شروع کی جائیں گی جو صارفین کی ضروریات، خواہشات اور ترجیحات کو پورا کر سکیں۔ہمارے کاروبار میں صارفین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے اور ہم مارکیٹ کی ہمیشہ بڑھتی ہوئی ضروریات کا متحرک انداز میں خیال رکھتے ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں بہت سے فوائد موجود ہہیں لیکن اس بات پر بھی غور ضروری ہے کہ یہاں کاروبار کرنا کسی کمزور دل کے بس کی بات نہیں ہے۔یہاں کی ایک بڑی کمپنی ہونے کے ناطے کوکاکولا پاکستان کو صنعت سے وابستہ ان تمام چیلنجز اور میکرواکنامک چیلنجز کا سامنا ہے جو ملک میں موجود تمام دیگر کمپنیوں کو درپیش ہیں لیکن کوکاکولا پاکستان پھر بھی اپنے برانڈز اور بزنس کو ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے۔